کراچی (اسٹاف رپورٹر) پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 36ملزمان کو گرفتار کرلیا،تفصیلات کے مطابق قائد آباد پولیس نے 13ملزمان آصف،اسرار احمد ،مشرف،لعل محمد ،سیار خان ،ساجد،صاحب خان،بخت شیر،احمد خان ،یوسف،اسلم ،میر احمد شاہ ،ایاز خان کو گرفتار کر کے اسلحہ منشیات اور اسمگل شدہ ایرانی پیٹرول برآمد کرلیا ،اتحاد ٹائون پولیس نے4ملزمان محمد ہاشم ،طارق،عدیل اور حبیب کو گرفتار کر کے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی،سائٹ اے پولیس نے ضیاموڑ کے قریب 6اسٹریٹ کرمنلز ابو کلام عرف کالا بنگالی،قاسم،سراج،عجب خان ،مینادار اور حسین علی کو گرفتار کر کے دو تیس بور پستول اور دو چھینے گئے موبائل فون برآمد کر لیئے،لیاقت آباد پولیس نے بلاک5شیش محل پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم دانش کو گرفتار کر کے بڑی مقدار میں گٹکا برآمد کر لیا،درخشاں پولیس نے بخاری کمرشل پر کارروائی کرتے ہوئے غیر اخلاقی سرگرمیوں میں مصروف 8خواتین اور 3مردوں کو گرفتار کر لیا،شرافی گوٹھ پولیس نے ملزم اللہ دتہ کو گرفتار کر کے اسکے قبضے سے رکشہ برآمد کرلیا،پولیس کے مطابق ملزم برآمد کیئے گئے رکشے پر تھانہ ابراہیم حیدری میں مقدمہ بھی درج تھا۔