کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ناظم آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم نہال کو گرفتار کر لیا ہے ،ملزم سے اسلحہ اور پاپوش نگر سے چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کر لی،ابراہیم حیدری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان آصف ،زاہد اور فیصل کو گرفتار کر لیا ہے،ملزمان سے بھاری مقدار میں مضر صحت گٹکا برآمد کر لیا ،درخشاں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت تین ملزمان عثمان ،سعد رفیق اور سحرش عرف سونیا کوگرفتار کر لیا ہے ، ملزمان سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی ہے۔