ملتان(سٹاف رپورٹر) جنوبی پنجاب پان چھالیہ ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس زیرصدارت بابر علی خان منعقد ہواجس کے مہمان خصوصی خواجہ شفیق ، ظفر اقبال صدیقی،شاکر علی سعیدی ،ندیم پاشا،طارق خورشیدتھے۔ مقررین نے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے خوف وہراس میں مبتلا کیا جا رہا ہے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پان چھالیہ تمباکو کا کام کرنے والوں کو 30 اپریل تک کام بند کرنے کا نوٹس جاری کیا ہے۔ اس ظالمانہ پالیسی سے لاکھوں لوگوں کا معاشی قتل ہو گا۔ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ چھالیہ کی ترسیل کو بحال کیا جائے۔ اجلاس میں مظہر علی قریشی، نفیس خان ، کرامت علی قریشی، امیر خان، اعجاز قریشی، عبدالرئوف قریشی ، ملک طاہر، سلیم خان، ملا جبار، کامران یوسف، وہاب منصور، عامر قریشی، نوید خان، عامر ناصر، شکیل شکوری، عمران بھولو، شیخ الطاف، صادق قریشی، ندیم قریشی، سلیم قریشی، شاہ زیب، آصف خان،عاصم خان نے شرکت کی۔