• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ٹوبیکو بورڈ کے سابق چیئرمین پر فرد جرم عائد

پشاور(نیوزرپورٹر) پشاورکی احتساب عدالت نے سابق چیئرمین پاکستان ٹوبیکو بورڈ میجر(ر) صاحبزادہ محمد خالد سمیت بورڈ کے دیگر اعلیٰ عہدیداروں پر فرد جرم عائد کردی جبکہ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا جس کے بعد فاضل جج نے سماعت 5مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے استعاثہ کے گواہان طلب کر لئے ‘ گزشتہ روز تمام ملزمان احتساب جج اشتیاق احمد کے سامنے پیش ہوئے ، نیب کے مطابق ملزمان بورڈ کے عہدیدار نعمان بشیر سابق قائمقام چیئر مین اور سیکرٹر ی ، محمد کمال سابق ڈپٹی سیکرٹری ، فخر الدین اور موجودہ انتطامی افسر بخت جمال پر الزام ہے کہ انہوں نے سابق چیئرمین پاکستان ٹوبیکو بورڈ میجر(ر) صاحبزادہ محمد خالد کے ساتھ مل کر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے بورڈ میں سکیل 2 ، سکیل 16اور سکیل 18کے 36ملازمین بھرتی کئے ، مذکورہ ملزمان نے یہ بھرتی 2010ءسے 2012ءکے درمیان کی تھی جس میں بھرتی پالیسی کی خلاف ورزی کی گئی اور وزارت صنعت پاکستان کی بورڈ میں بھرتیوں پر پابندی کے باوجود مذکورہ ملازمین کو بھرتی کیا گیا ۔
تازہ ترین