• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوسرباز نے شہری سے 1 لاکھ 20 ہزار روپے اور گاڑی ہتھیالی

پشاور(کرائم رپورٹر) فقیر آباد کے علاقہ میں شہری کو پولیس حراست سے چھڑانے پر لاکھوں روپے ہتھیانے والے شخص نے دھوکہ دہی سے اس کی موٹر کار بھی خورد برد کرلی ‘ تفصیلات کے مطابق عمران ولد محمد حنیف نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ چند روز قبل اسے فقیر آباد پولیس نے حراست میں لیا تھا جس پر ملزم الطاف نے اسے پولیس سے رہائی دلوانے کے عوض ایک لاکھ بیس ہزار روپے وصول کرکے جیب میں ڈال لیے گزشتہ روز رقم ہتھیانے کے سلسلہ میں دونوں فریقین کے مابین جرگہ کے موقع پر عمران نے اپنی گاڑی عامر ایوب کالونی میں کھڑی کی تھی جس پر الطاف نے اس کی گاڑی پارک کرنے کیلئے اس سے گاڑی کی چابی لی اوراپنے ساتھی نقیب اللہ کے ساتھ مل کر اس کی موٹر کاربھی غائب کرلی پولیس نے مدعی کی رپور ٹ پر ملزم کے خلاف خوردبر د کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
تازہ ترین