• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچوں کی اموات میں پاکستان کا بدترین ملک ہوناتشویشناک ہے، ایازپلیجو

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) قومی عوامی تحریک کے صدر ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ پاکستان کا بچوں کی اموات میں بدترین ملک ہونا انتہائی تشویشناک ہے اور انتہائی بے حسی کا مقام یہ ہے کہ حکمرانوں کو اس کا احساس تک نہیں،کرپشن اور مسلسل سیاسی ٹکراؤ کی وجہ سے صحت، تعلیم سمیت تمام اہم معاملات نظرانداز ہیں، انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی صورت میں 70 سال سے مافیا ملک کو لوٹ رہی ہے، جمہوریت، انصاف اور شہیدوں کے نعرے اقتدار میں آنے کے لیے ہاتھی کے دکھانے والے دانت ہیں، الیکشن پیسوں اور طاقت کے زور پرلڑے جاتے ہیں، کرپٹ مافیا نے اقتدار میں آکر ہر شعبے کو مال غنیمت سمجھ کر لوٹا ہے جس کی وجہ سے عوام کو پینے کا صاف پانی بھی فراہم نہیں ہے۔
تازہ ترین