اسلام آباد ( تنویر ہاشمی ) ایف بی آر نے کارروائی کرتے ہوئے تین کروڑ 14لاکھ ٹیکس چوری شدہ سگریٹ ضبط کر لئے، ذیلی ادارےان لینڈ ریوینو انفورسمنٹ نیٹ ورک پشاورنے صوابی کے قریب ٹیکس چوری شدہ سگریٹ ضبط کیے ہیں ، غیر قانونی سگریٹ کیخلاف کارروائی ریجنل ٹیکس آفس کے ٹوبیکو سکواڈ کی جانب سے کی گئی ہے،رواں سال کی یہ سب سے بڑی کارروائی ہے اور 2017 میں ضبط کئے گئے ٹیکس چوری شدہ سگریٹوں کی تعداد سے بھی زیادہ ہےایف بی آر ذ رائع کے مطابق ٹیکس چوری کے خلاف قائم موبائل سکواڈ نمبر 11 نےخفیہ اطلاع ملنے پر ٹرک نمبر 3746 کو صوابی کے قریب امبر چھوٹا لاہور کے پاس روکا اور تلاشی کے دوران مختلف برانڈز کے تیس لاکھ سے زائد نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ کی بھاری کھیپ برآمدکرلی ، جس سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 24لاکھ اور سیلز ٹیکس کی مد میں دس لاکھ سے زائد کا ٹیکس چوری کیا جا رہا تھا، ٹرک ڈرائیور سے مزید تفتیش کے نتیجے میں موبائل سکواڈ کیجانب سے جہانگیرہ صوابی روڈ پر چھوٹا لاہور میں ایک گودام سے 2کروڑ 83 لاکھ سے زائد کے قریب ٹیکس چوری شدہ سگریٹ ضبط کئے گئے ۔