• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹن پارک میلاد مصطفیٰ و عالمی امن کانفرنس کیلئے خیموں کی بستی آباد

برمنگھم(نمائندہ جنگ) آسٹن پارک میں یورپ و برطانیہ کے سب سے بڑے میلاد مصطفی جلسہ وجلوس و عالمی امن کانفرنس کے انعقاد کیلئےخیموں کی عارضی بستی آباد ہوگئی۔ ہزاروں لوگوں کی شرکت کیلئے انتظامات کرلیے گئے۔ چھے بڑے خیمے لگائے گئے جبکہایک بڑا اسٹیج سجایا گیا۔ بڑے سائز کے خیموں میں ہزاروں افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ پورے پارک کو سیکورٹی نقطہ نظر سے بیریئرلگا کر بند کردیا گیا ہے۔ ایک پرائیویٹ فرم نے سیکورٹی کے انتظامات سنبھال رکھے ہیں۔ جلوس کے لئے وکٹوریہ روڈ محی الدین مسجد سے پارک تک سڑکوں کو برمنگھم سٹی کونسل کے شعبہ ٹرانسپورٹ نے عام ٹریفک کے لئے بند کردیا۔ تین بڑے ہیوی جنریٹر ، بجلی کی سپلائی کے لئے رکھے گئے ہیں۔ کھانے پینے،وضو اورنماز کے لئے بھی انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ گزشتہ روز پیر نور العارفین صدیقی نے صاحبزادہ محمد رفیق چشتی افتخار مغل کے ہمراہ پارک کا دورہ کیا۔
تازہ ترین