• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روہت شرما ناکام، ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑنے کیلئے وارنر فیورٹ

ملتان (اسپورٹس ڈیسک) ورلڈ کپ میں بھارتی بیٹسمین روہت شرما اپنے ہم وطن سچن ٹنڈولکر کا بڑا ریکارڈ اپنے نام کرنے میں ناکام رہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل سے قبل وہ ایونٹ میں 647 رنزبناچکے تھے اور انہیں کسی بھی ایک ایونٹ میں زیادہ اسکور کا ریکارڈ توڑنے کے لئے 47 رنز درکار تھے مگر وہ صرف ایک رن بناسکے اس طرح انکا 648 پر فل اسٹاپ لگ گیا ہے،اب جمعرات کھیلے جانے والے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر اس نئے ریکارڈ کو اپنے نام کرنے کے امیدوار ہیں وہ اب تک 638 رنزکر چکے ہیں انہیں ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑنے کے لئے 36رنز درکار ہیں ۔ وارنر کو اپنے 5000 رنزمکمل کرنے کے لئے 19 رنزکی بھی ضرورت ہے ۔ دوسری جانب فاسٹ بولر مچل اسٹارک کو ورلڈ کپ میں 50 وکٹیں مکمل کرنے کے لئے 2 وکٹیں درکار ہیں جبکہ ایک ایونٹ میں اپنے ہی ہم وطن میک گراتھ کی 26 وکٹوں سے آگے جانے کے لئے ایک شکار کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین