• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارکن تعلیم کے ساتھ قومی حقوق کےلیے جدوجہد کا بھی حصہ بنیں،پشتون ایس ایف

کوئٹہ (آن لائن)پشتون ایس ایف کے صوبائی صدر ملک انعام کاکڑ،صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد نور لوئون ،شاہ محمود،گل صدام بازئی ،صدام پانیزئی اورمحمود لونی نتے گزشتہ روز شہید باز محمد ڈگری کالج قلعہ سیف اللہ میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ کارکنوں کا فرض بنتا ہے کہ وہ اپنی تعلیم کے ساتھ قومی حقوق حصول کےلیے بھی جدوجہد کریں۔ جدید دور میں بغیر تعلیم اور قلم کے ہم اپنے قومی ارمانوں کو پائے تکمیل تک نہیں پہنچا سکتے ۔انہوں نے کہاکہ پشتون ایس ایف اپنی تعلیم کے ساتھ پارٹی کے شانہ بشانہ ہر اول دستے کا کردار ادا کرتی رہی ہے اور آج قوم کی ترجمانی کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے اس جدوجہد میں سیکڑوں کارکن قربان کردیئے اور آج بھی کارکن کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ باز محمد شہید کالج کے لیے یاسین خان پشتون ایس ایف کے صدر، انعام بارکزئی جنرل سیکرٹری،قلعہ سیف اللہ ڈگری کالج کے لیےصدر عصمت اللہ جلالزئی،جنرل سیکرٹری زین اللہ ،پشین ڈگری کالج کے لیے صدر عزت خان،جنرل سیکرٹری کامران منتخب ہوئے۔ درایں اثناء صوبائی قائدین آج ڈگری کالج ژوب کا دورہ کرینگے۔
تازہ ترین