Dr Raheem Haq - Urdu Columns Pakistan | Jang Columns
| |
Home Page
پیر یکم شوال المکرم 1438ھ 26 جون 2017ء
ڈاکٹر رحیم حق
October 01, 2016
خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کی ضرورت

پاکستان کی خارجہ پالیسی میں عالمی طاقتیں امریکہ، چین، روس، برطانیہ اہم کردار کرتی ہیں، اس کے بعد انڈیا، افغانستان، ایران، سعودی عرب، ترکی پڑوسی ممالک ہونے کی وجہ سے اس پر اثر انداز ہوتے ہیں، تقسیم ہند کے بعد سےے انڈیا پاکستان کے تعلقات کشیدہ چلے آرہے ہیں جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان چار جنگیں ہوئیں۔ 1948ء کی جنگ میں...
July 13, 2016
پاکستان میں کرپشن

آج دنیا کی فضائوں میں’آف شور‘‘ کمپنیوں اورآف شور اکائونٹس کا کہرام مچا ہوا ہے۔ ہر طرح کے سیاسی‘ انتظامی‘ قانونی‘ تجارتی قائدین کا لا دھن‘ ٹیکس کی چوری اوراقتصادی بدعنوانی کی گرفت میں ہیں۔’’ہائے کرپشن‘ ہائے کرپشن‘‘ کے نعروں سے گونجتی فضائوں میں بجا طور سے کہا جاسکتا ہے کہ کرپشن پاکستان میں لا علاج اور بڑھتا ہوا مرض...
May 18, 2016
سن تو سہی جہاں میں ہے تیرافسانہ کیا

پاکستان کے پسماندہ سماجی، سیاسی، معاشی، سیاسی کلچر میں ایسے لوگوں کی صدائیں عام ہیں جو اندھے، بہرے، گونگے بن کر گردو پیش کے حالات سے بے خبر، معاشرے کے زوال میں مگن ہیں، غربت میں ہمارا ملک دنیا کے ملکوں میں 147ویں نمبرپر ہے، بدعنوانی میں 116فی کس آمدنی میں 133 تعلیم اور صحت میں انتہائی نچلے درجےمیں شمار ہوتا ہے، پاکستان کا بجٹ 4500ارب...
October 18, 2015
چہرہ نہیں،نظام کو بدلو

آغا حشر کاشمیری ڈرامہ ’’باپ کا گناہ‘‘ میں کہتے ہیں کہ انسان کے اکثر گناہ اس کی آئندہ نسلوں میں منتقل ہوجاتے ہیں۔ آج کی میڈیکل سائنس میں Genetics ایک منفرد سائنس ہے جو انسانوں کے رنگ و روپ ، خوبیاں اور خامیاں آئندہ نسلوں میں منتقل ہونے کا اشارہ کرتی ہے۔ چند لوگوں کی بیماریاں جن میں دل کی بیماری، دماغی امراض ، ذیابیطس ، کینسر...
August 29, 2015
پیر تسمہ پا

داستان الف لیلیٰ میں سند باد جہازی ترس کھاکر ایک لاغر بوڑھے کواپنے کاندھے پر سوار کرالیتا ہے ۔ وہ بوڑھا اپنے پیروں اور پنجوں سے سند باد کو ایسے جکڑ لیتا ہے کہ وہ اٹھتے بیٹھتے، سوتے جاگتے اپنی لاکھ کوشش کے باوجود اس پیر تسمہ پا سے نجات حاصل نہیں کرپاتا اور قریب المرگ ہوجاتا ہے ۔ پھر کسی نہ کسی طرح سے اس بوڑھے کو شراب پلا کر اپنی جان...
February 16, 2015
مسیحا کی تلاش

پاکستانی قوم 67سال سے مسیحا کی تلاش میں سرگرداں ہےجو ملک کو درپیش سنگین مسائل سے نجات دلاسکے۔مشہور مؤرخ Toynbeنے لکھا ہے کہ مسیحا کی پیدائش کیلئے درست وقت اور صحیح انسان کا امتزاج ضروری ہے جبکہ پاکستان کے کرپٹ نظام اور آمرانہ طرز جمہوریت میں مسیحا کی پیدائش ممکن نہیں۔ موجودہ نظام میں صدر پاکستان کی حیثیت ایک شو پیس کی ہوتی ہے جسے...
December 12, 2014
نظام کو بدلو

’’ چہرے نہیں نظام کوبدلو ‘‘ پاکستان کا ایک مقبول نعرہ ہے ، مگر ہر آنے والی حکومت اسی فرسودہ، ناکام اور ناکام عمل نظام کو اپناکرناکامی سے دوچار ہوتی رہی ۔ 1947میں ایکت آف انڈیا مجریہ 1935نافذ کیا گیا جس کے تحت جمہوری پارلیمانی ہرسال ملک کی حکومت کی تبدیلی اور غیر یقینی حالات کاشکار رہا۔ 1958میں نافذ ہونے والا جنرل محمد ایوب خان کا...
October 02, 2014
ایشیا کا مرد بیمار

15ویں سے18ویں صدی عیسوی تک سلطنت عثمانیہ کی اسلامی مملکت تین براعظموں پر محیط تھی جس میں ایک تہائی یورپ، شمالی افریقہ کے ممالک ، شام، عراق، نصف ایران، سعودی عرب اور مصر شامل تھے۔17ویں صدی کے بعدسلطنت عثمانیہ روبہ زوال ہوئی اور اتنی کمزور ہوتی گئی کہ 1852میں زار روس کو کہنا پڑا کہ ’’ترکی ایک بیمار ملک ہے اور بہت بیمار ہے‘‘۔ یہ بات...