Editorial Note - Urdu Columns Pakistan | Jang Columns
| |
Home Page
بدھ 28 ذوالحج 1438ھ 20 ستمبر 2017ء
ادارتی نوٹ
June 07, 2016
لائن لاسز کا بوجھ صارفین پر کیوں؟

ملک میں بجلی کا بحران تمام تر دعوئوں کے باوجود بدستور نہ صرف موجود ہے بلکہ اس میں اضافہ ہورہا ہے اور شدید گرمی میں شہریوں کو میں شدید ترین دقت کا سامنا ہے۔ بجلی کے ساتھ پانی بھی غائب ہوگیا ہے اور اس پر طرہ ٔیہ ہے کہ بجلی کے بل بھی ایک عذاب بن گئے ہیں۔ زائد بلنگ کی شکایت عام ہے اور اس حوالے سے صارفین کو کوئی قابل ذکر ریلیف بھی نہیں دیا...
June 07, 2016
کراچی میں پانی کی قلت

صوبہ سندھ کا دارالحکومت کراچی ملک کا سب سے بڑا شہر اور اقتصادی مرکز ہونے کے باوجود برسوں سے بنیادی شہری سہولتوں کے اطمینان بخش بندوبست سے محروم ہے۔ ڈھائی کروڑ آبادی والے اس شہر کے بیشتر علاقوں میں ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کے کنارے کوڑے کرکٹ کے ڈھیر اور گلی کوچوں میں سیوریج کی غلاظت سے ابلتے گٹر زبان حال سے شہر کے لاوارث ہونے کی گواہی دے...
June 06, 2016
رمضان المبارک اور مہنگائی!!

اشیائے ضرورت کی مہنگائی ایک مدت سے سنگین مسئلہ بنی ہوئی ہے اور اس کے تدارک کیلئے کوئی اہم اور عملی اقدام نہیں کیا گیا۔ ماضی میں صوبائی اور شہروں کی سطح پر پرائس کنٹرول کمپنیاں قائم کی گئی تھیں جس کی موجودگی میں قیمتوںمیں من مانے اضافے کا بڑی حد تک تدارک کیا جاتا تھا مگر موجودہ دور میں ان کمپنیوں کو غیر فعال کردیا گیا۔ اب ذخیرہ...
June 06, 2016
عظیم باکسر محمد علی رخصت ہوگئے

باکسنگ کے بے تاج بادشاہ محمد علی اگلے روز74برس کی عمر میں اس جہان فانی سے عالم جاودانی کی جانب روانہ ہوگئے انا للہ و انا الیہ راجعون ۔ انہوں نے باکسنگ کی دنیا میں اس وقت قدم رکھا جب امریکہ میں نسلی امتیاز کی بنا پر روا رکھا جانیو الا تعصب اپنے عروج پر تھا۔ یہ عشروں پہلے اس وقت کی بات ہے جب وائٹ ہائوس میں اس نسل سے تعلق رکھنے والے کسی...
June 05, 2016
اسمارٹ کارڈ کی فیس میں خوش آئند کمی

نادرا کی طرف سے شہریوں کی شناخت اور ان کی کسی بھی جگہ موجودگی کی نشاندہی کرنے اور اسی نوع کی دیگر سہولتوں سے آراستہ اسمارٹ شناختی کارڈ ایک نہایت اہم دستاویز ہے لیکن اسکی فیس 1500روپے اتنی زیادہ رکھی گئی تھی کہ نچلے اور درمیانے طبقے کے کسی آدمی کیلئے اتنے پیسے خرچ کرنا بہت ہی مشکل تھا مقام اطمینان ہے حکومت اس صورتحال کا بالکل درست...
June 04, 2016
اقتصادی راہداری اور ڈرون حملے

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے گزشتہ روز فارمیشن کمانڈرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے خلاف جو بھی سازشیں کی جا رہی ہیں ہم ان سے پوری طرح واقف ہیں اور اس خواب کو حقیقت میں بدلنے کیلئے ہر قیمت ادا کرنے کیلئے تیار ہیں اس سے ایک روز پیشتر انہوں نے نوشکی میں کئے جانے والے ڈرون حملے پر بھی اپنے ردعمل کا...
June 04, 2016
قومی معیشت: ملے جلے رجحانات

موجودہ مالی سال کیلئے جاری کردہ اقتصادی جائزے کے مطابق غیرملکی سرمایہ کاری، صنعتی شعبے، بجلی کی پیداوار، تعمیرات، اشیاء سازی اور خدمات کے شعبے کی شرح ترقی اور ترسیلات زر میں اضافہ ہوا جبکہ زرمیادلہ کے ذخائر اکیس ارب ساٹھ کروڑ ڈالر کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئے۔بے روزگاری کی شرح میں بھی کسی حد تک کمی اور محصولات کی وصولیابی کی شرح...
June 03, 2016
طوفانی آندھی:حفاظتی انتظامات موثر بنائیں

بدھ کی رات 148کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آنے والی شدید اندھی، طوفان اور بارش نے راولپنڈی اسلام آباد اور پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں وسیع پیمانے پر تباہی مچا دی۔ درخت، مکانات کی چھتیں، دیواریں، ہورڈنگ بورڈز اوربجلی کے کھمبے گرنے سے پندرہ سے زائد افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے کئی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں...
June 03, 2016
طورخم بارڈر:آزادانہ آمدورفت پر پابندی

پاک افغان کے طورخم بارڈر پر طویل عرصہ سے دوطرفہ آمدورفت بغیرکسی پابندی کے جاری ہے اس کراسنگ کو سرحد کے دونوں جانب رہنے والے نہ صرف سمگل شدہ اشیاء کی نقل و حمل کیلئے استعمال کرتے ہیں بلکہ اس کی آڑ میں منشیات کی افغانستان سے پاکستان کے راستے خلیجی و یورپی ممالک تک ترسیل کا کاروبار بھی جاری ہے جس سے انکار ممکن نہیں، پاکستان نے...
June 02, 2016
آرمی چیف کا دورۂ ترکی

ترکی میں کثیرالملکی جنگی مشقوں میں پاک فوج کی شرکت ، اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کابرادر اسلامی ملک میں والہانہ خیرمقدم نیز سیاسی و عسکری قیادت سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال اور پاک ترک تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت پر اتفاق بلاشبہ کئی حوالوں سے اہم پیش رفت ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راحیل شریف نے...
June 02, 2016
نیا این ایف سی ایوارڈ ضروری

وفاق اور صوبوں میں مالی وسائل کی تقسیم کیلئے ملک میں نیشنل فنانس کمیشن قائم ہے جو ہرپانچ سال بعد اپنا ایوارڈ دیتا ہے، وفاقی بجٹ اسی کی روشنی میں تیارہوتا ہےاور وفاق کی آمدنی میں صوبوں کے حصے کا تعین متعلقہ صوبے کی آبادی اور غربت کی شرح کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ ساتویں این ایف سی ایوارڈ کا اعلان 2010میں کیا گیا تھا جس کی مدت 30جون 2015کو...
June 01, 2016
چینی انجینئر دہشت گردی کا ہدف کیوں؟

کراچی میں گزشتہ روز اسٹیل ٹاؤن کے علاقے میں ایک چینی انجینئر کی گاڑی کو ریموٹ کنڑول بم دھماکے کا ہدف بنانے کی کارروائی کی جو تفصیلات سامنے آئی ہیں ان سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے خصوصاً پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو ناکام بنانے کی خواہشمند طاقتیں پاناما لیکس کے بعد ملک میں رونما ہونے والی غیر یقینی...
June 01, 2016
پٹرولیم مصنوعات کےنرخ نہ بڑھائیں

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی اوگرا نے عالمی مارکیٹ میں تیل کے نرخوں میں ہونے والے اضافے کے پس منظر میں حکومت کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں11.8فیصد اضافے کی سمری بھجوائی ہے جس کی منظوری کی صورت میں پٹرول کی قیمت1.3فیصد ہائی آکٹین3 فیصد، ہائی سپیڈ ڈیزل 9.2 فیصد اور مٹی کا تیل11.8فیصد مہنگا ہوجائے گا۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ مئی کے...
May 31, 2016
ٹی او آر پر لچک کا مظاہرہ کیاجائے!!

قومی اسمبلی کے اسپیکر کی جانب سے حکومت اور اپوزیشن کے ارکان پرمشتمل 12رکنی پارلیمانی کمیٹی پاناما لیکس کے حوالے سے ٹی او آر مرتب کرنے کیلئے قائم کی گئی تھی اس میں اپوزیشن کی جانب سے نسبتاً مثبت رویہ کا اظہار کیا گیا تھا۔ جبکہ دوسرے اجلاس میں حکومتی کمیٹی نے اپنی تجاویز پر مفاہمت کا مظاہرہ کرنے سے انکارکردیا اور مذاکرات میں ڈیڈ...