Hina Pervez Butt - Urdu Columns Pakistan | Jang Columns
| |
Home Page
جمعہ 05 ربیع الاوّل 1439ھ 24 نومبر 2017ء
حنا پرویزبٹ
November 29, 2016
کیا ایٹمی جنگ ممکن ہے؟

سو دن سے زائد گز رچکے لائن آف کنٹرول پر جاری بھارتی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کا سلسلہ طول پکڑتا جارہا ہےجس نے کئی سوال پیدا کردئیے ہیں۔کیا بھارت واقعی جنگ کے بخار میں مبتلا ہوچکا ہے؟اگر جنگ ہوئی تو کیا یہ روایتی ہوگی یا غیر روایتی ؟اگر یہ غیر روایتی ہوگی تو کیا یہ ایٹمی جنگ ہوگی؟کیا یہ یقین کر لینا چاہئے کہ پاک بھارت ایٹمی...
October 27, 2016
ترقی کا راستہ نہ روکیں

ایشیا میں حالیہ ہفتہ کے دوران دو بڑے واقعات ہوئے ہیں جن کو سمجھتے ہوئے پاکستان کی سیاسی بساط کو از سر نو ترتیب دینا ضروری ہوگیا ہے۔پہلا بڑا واقعہ یہ ہےکہ گلبدین حکمت یار سمیت اکثر افغان دھڑے افغانستان میںامن کے قیام کیلئے ایک پیج پر آگئے ہیں۔ تفصیلات منظر عام پر آنے سے پاکستانی حلقوں میں اطمینان کی لہر دوڑ گئی کہ طالبان حلقوں کو...
August 27, 2016
برکت سے معمور روپیہ ؟

جیک ما نام ہے اس ای کامرس کنگ کا جوچین کا ٹریلین مین کہلاتا ہے۔مائوزے تنگ کے بعد51 سالہ جیک ما دنیا بھر میں سب سے زیادہ سرچ کئے جانے والا چینی ہےجس کی دولت کا اندازہ 19 ارب ڈالر سے زائد لگایا گیا ہے۔نام کا پہلا حصہ جیک اسکے امریکی قلمی دوست نے تجویز کیا جبکہ ما اس کے مشکل ترین چینی نام کا ایک حصہ تھا ۔کہانی بہت ہی دلچسپ ہے۔ ہم عمر دیگر...
August 09, 2016
امریکہ:سنجیدہ صدارتی امیدوارکون ؟

یہ امر ربی بڑا ہی خوش کن ہے کہ غیر مسلم ممالک کےانتخابات میں مسلمان ووٹر فتح گر کی حیثیت اختیار کرتے چلے جارہے ہیں۔جمہوریت کی ماں برطانیہ کے دل لندن میں مسلمان مئیر لندن صادق خان کے انتخاب کے بعداب دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت امریکہ میںایسے مسلمان امریکی فوجی کپتان نے رائے عامہ ہموار کرنا شروع کردی ہے جو بارہ سال تین ماہ پہلے بغداد...
August 02, 2016
قندیل کے بجھنے کا المیہ ؟

16 جولائی کو منفی شہرت کی بلندیوں کو چھو جانے والی سوشل میڈیا اسٹار فوزیہ عظیم عرف قندیل بلوچ کو اسکے ماں جائے وسیم نےنام نہاد غیرت کی بلی چڑھا کر مبینہ طور پر قتل کردیا۔اس کےقتل کی خبر پل بھر میں سات سمندر پار پہنچ گئی۔بھارتی میڈیا سے لیکر امریکی میڈیا ہر کسی نے اس خبر کو نمایاں جگہ دی اور غیرت کےنام پر قتل ہونے کے واقعات کو بھی خوب...
May 19, 2016
شعبہ تعلیم کی زبوںحالی

گزشتہ دو مالی سالوں میں شعبہ تعلیم کے ساتھ وفاق سمیت دیگر چار صوبوں نے کیا سلوک کیا اس کا اجمالی خاکہ کچھ یوں ہے ۔2015 کے مالیاتی بجٹ میں تعلیم پر 2014 کی نسبت 30.19فیصد زیادہ خرچ کرنے پر صوبہ بلوچستان پہلے نمبرپر رہا۔دوسرے نمبر پر پنجاب آیا جس نے 62.13فیصد زیادہ خرچ کیا۔تیسرے نمبر پر وفاق رہا جس نے 3.13فیصد زیادہ خرچ کیا ۔چوتھے نمبر پر خیبر...
April 02, 2016
دہشت گردی آخری دم بھر رہی ہے!

27 مارچ کی شام پونے سات بجے جب گلشن اقبال پارک لاہور میں خودکش دھماکے کی خبر آئی تو ایسامحسوس ہوا کہ دماغ بھک سے اڑ گیاہو۔جوں جوں تفصیلات واضح ہوئیںبلڈ پریشر کے ساتھ ساتھ اعصابی نظام چٹخنا شروع ہوگیا۔سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پرمائوں ،بہنوں، بھائیوں،بیٹیوں یہاں تک کہ سخت جان باپوں کی آہ و بکا اس قدر شدید تھی کہ یقیناًعرش...
March 10, 2016
کلارا اور ویمن ڈے

کلارا28مارچ1886ء کو یوکرائن کے گائوں گوروڈوک میں پیدا ہوئی۔ کتاب پڑھنے کا شوق ورثے میں ملا۔ غربت بھی اسے اس شوق کو پورا کرنے سے نہ روک سکی ۔ سلائی کڑھائی اور لوگوں کے خط لکھ کر وصول شدہ پیسوں سےکتب کی خریداری کرتی ۔ انقلابی سوشلسٹ ادیب لم لچ کو پڑھنے کا اتفاق ہواتووہ اس قدر متاثر ہوئی کہ اس نے لم لچ کو اپنے نام کا مستقل حصہ بنا لیا اور...
March 05, 2016
توجہ ذرا سی!

پنجاب اور وفاق میںبیوروکریسی اور ترقیاتی کاموں پر مامور سرکاری عملے کی توجہ چند کلیدی امور کی طرف دلانا چاہوں گی جن کو حل کرنے سے نہ صرف حکومت کی نیک نامی میں اضافہ ہوگا بلکہ عوام دعائیں بھی دیں گے ۔اول یہ کہ ملک خداداد میںٹریفک حادثات شیطان کی آنت کی مانند بڑھتے جارہے ہیں۔ریسکیو 1122رپورٹ کے مطابق پنجاب میںگزشتہ12سالوں میں ساڑھے...
February 13, 2016
بھارتی میٹرومین اور ہم

کہانی بہت ہی دلچسپ ہے ۔ ایلاٹوولاپل سری دھرن12جون 1932کو کیرالہ کے ضلع پلاکاڈ کے گائوں پٹمبی میں پیدا ہوئے۔ سول انجینئر نگ کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد انڈین انجینئرنگ سروس میں شمولیت اختیار کرلی۔دسمبر1954میں پہلے اسائنمنٹ پرجب جنوبی ریلوے میں تعینات ہوئے تو عمر محض 22برس تھی۔انھیں بھارتی ریلوے کوبہتر بنانے کی زبردست آرزو تھی جس کیلئے...
February 03, 2016
طلوع صبح نو پاکستان

ملک خدادا دپاکستان کو ایک بار پھر کڑے وقت اور بپھرے ہوئے اندرونی اور بیرونی دبائوکا سامنا ہے۔ ایران سعودی عرب بڑھتی ہوئی کشمکش کے بعد سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان السعود کا دورہ پاکستان انتہائی مفید ثابت ہوا ہے۔ اعلیٰ سیاسی وعسکری پاکستانی قیادت نےسنجیدگی سے واضح کردیاہے کہ سعودی عرب نے ہمیشہ...
January 10, 2016
الوداع2015…7 تحفے

فزکس میں آئیڈیل اسٹیٹ کی تعریف کے مطابق مستقل درجہ حرارت پر ہی دبائو اور حجم مستقل رکھے جاسکتے ہیں۔کم یا زیادہ درجہ حرارت عمومی مجموعی نتائج پر اثر انداز ہوتا ہے۔ وطن عزیز میں تسلسل سے بدلتے درجہ حرارت سے حکومتیں زبر دست دبائو کا شکار رہی ہیں۔ 126دن تک دھرنے کے شدید دبائو تلے رہنےاور اپوزیشن کی بے جا تنقید کے باوجودموجودہ حکومت گڈ...
December 29, 2015
مشرق وسطیٰ کی صورتحال

مارچ 2011کی دوپہر ملک شام کیلئے بڑی دردناک ثابت ہوئی ۔ شہر ڈیرہ کے ایک ا سکول کی بیرونی دیوار پر جمہوریت کے حق میں انقلابی نعرے لکھنے کی پاداش میں سیکورٹی فورسز نے چند نوجوانوں کو گرفتار کرکے شدید تشدد کا نشانہ بنایا تو شامی صدر بشار الاسد کی حکومت کے خلاف مظاہرے شروع ہوگئے۔حکومت کے ہاتھ پیر پھول گئے اس نے مظاہرین کو پر امن طریقے سے...
November 26, 2015
یہ ہے نیا پاکستان

اپوزیشن کی توپیں تنقید کے گولے برسا رہی ہیں ۔ان کا یہ کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی خارجہ محاذپر کارکردگی صفر بٹا صفر ہے جو سوائے مخالفت برائے مخالفت کےاور کچھ نہیں۔ حقیقت تو یہ ہے کہ وزیر اعظم میاں محمدنواز شریف اس بیرونی محاذ پر پوری جاں فشانی کے ساتھ عوامی مفاد پر مبنی ایجنڈے کی تکمیل کی تگ و دو میں دن رات مصروف ہیں۔ایک طرف انھوں...