پیرس (رضا چوہدری /نمائندہ جنگ )فرانس نے یورپ سمیت دنیا بھر میں تیل کے ذخائر کی کمی اور اس کے اثرات کم کرنے کیلئے بحری بیڑا بھجوادیا، مقصد خطے میں بڑھتی کشیدگی کے دوران تجارتی جہازوں اور عالمی تجارت کی حفاظت کرنا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق فرانس کے صدر ایمانوئل میکروں مشرقِ وسطیٰ کشیدگی صورتحال کے پیش نظر کے جنگی بحری جہاز تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے کہ فرانس بحیرۂ روم، بحیرۂ احمر اور ممکنہ طور پر آبنائے ہرمز کے علاقے میں تقریباً ایک درجن جنگی بحری جہاز تعینات کر رہا ہے۔ اس کا مقصد خطے میں بڑھتی کشیدگی کے دوران تجارتی جہازوں اور عالمی تجارت کی حفاظت کرنا ہے۔ فرانس یورپی اتحادیوں کے ساتھ مل کر بحری جہازوں کے لیے حفاظتی مشن شروع کرنے پر بھی غور کر رہا ہے۔