پیرس (رضا چوہدری / نمائندہ جنگ ) فرانس کے صدر ایمانوئل میکروں نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی اور عالمی تجاراتی راستوں کی سیکورٹی کیلئےبحیرہ روم میں طیارہ بردار جہازتعینات کردیا ہے ، اس کے ساتھ ہی فرانس نےاپنے کچھ فوجی اڈوں پر امریکی طیاروں کی عارضی تعیناتی کی اجازت دیتے ہوئے شرط رکھی ہےکہ یہ طیارے ایران کے خلاف کسی فوجی کارروائی میں استعمال نہیں ہوں گے۔