پیرس ( رضا چوہدری / نمائندہ جنگ ) مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی اڈوں پر ایرانی میزائل حملوں کےدوران متحدہ عرب امارات میں فرانسیسی بحریہ کے اڈے پر بھی ایرانی ڈرون حملہ ہوا ہے ۔ ابوظہبی میں واقع فرانسیسی بحری اڈے السلام کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ تباہ شدہ ڈھانچے میں ایک ہینگر بھی شامل ہے۔ متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع کے مطابق ایرانی میزائل حملوں کےدوران ایک فرانسیسی بحری اڈے کو ایرانی ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔