• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان دہشت گردی کی ہر شکل اور ہر مظہر کی مذمت کرتا ہے، عدیل ممتاز کھوکھر

جنیوا( رضا چوہدری / نمائندہ جنگ ) پاکستان دہشت گردی کی ہر شکل اور ہر مظہر کی مذمت کرتا ہے، عدیل ممتاز کھوکھر ، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ہیڈکوارٹر جنیوا میں پاکستان کے خصوصی نمائندہ کا دبنگ خطاب، سب کو خاموش کرادیا ۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے ذیلی ادارہ برائے انسانی حقوق کونسل کے 61 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی نمائندہ خصوصی عدیل ممتاز کھوکھر نے کہا کہ پاکستان ایک ایسے ملک کے طور پر جو کئی دہائیوں سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی سے شدید متاثر رہا ہے، پاکستان دہشت گردی کی ہر شکل اور ہر مظہر کی مذمت کرتا ہے۔ پاکستان نے حال ہی میں شہریوں اور سکیورٹی اہلکاروں کے خلاف دہشت گرد حملوں میں واضح اضافہ دیکھا ہے، جو افغانستان میں موجود محفوظ ٹھکانوں سے کیے گئے اور جنہیں بیرونی سرپرستوں اور معاونین کی مدد حاصل تھی۔پاکستان افغان طالبان سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ ٹھوس اور قابلِ تصدیق اقدامات کریں تاکہ افغان سرزمین کو ہمسایہ ممالک کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال نہ ہونے دیا جائے۔

ملک بھر سے سے مزید