کولن پاول عراق میں کیمیائی ہتھیاروں کے الزام پر نادم تھے

October 19, 2021

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا کے سابق جنرل آنجہانی کولن پاول عراق اور افغان جنگ کے دوران وزیر خارجہ رہے ، انہوں نے ہی عراق میں کیمیائی ہتھیاروں کی موجودگی کا جھوٹا الزام لگایا تھا تاہم بعد میں اس پر ندامت کا اظہار کیا تھا اور الزام کو اپنے اوپر داغ قرار دیا ، فروری 2003 میں اقوام متحدہ میں اپنی تقریر کے دوران عراق میں تباہ کن کیمیائی ہتھیاروں کی موجودگی کا الزام لگا کر جنگ کی راہ ہموار کی تھی،اس جنگ میں لاکھوں بے گناہ مارے گئے اور بعدازاں عراق میں ان ہتھیاروں کی موجودگی کے دعوے جھوٹے ثابت ہوئے تھے۔2005 میں انٹرویو کے دوران اس حوالے سے کولن پاول نے ندامت کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھاکہ یہ ایک داغ ہے اور میرے ریکارڈ کا حصہ رہے گا، یہ انتہائی تکلیف دہ ہے۔