بہاولپور، دوست کے انکار پر لڑکی نے رکشا ڈرائیور کی نکاح کی پیشکش قبول کرلی

October 19, 2021

بہاولپور (جنگ نیوز)4 ماہ سے لاپتہ نوجوان لڑکی کے کیس کا ڈراپ سین ہو گیا۔ بہاولپور میں 4 ماہ قبل لاپتہ ہونے والی نوجوان لڑکی کو پولیس نے بازیاب کروالیا ہے۔جیو نیوز سےگفتگو میں لڑکی نےکہا کہ اسے کسی نے اغوا نہیں کیا، وہ اپنی مرضی سے گئی تھی، دوست نے نکاح سے انکار کر دیا تو ایک رکشا ڈرائیور نے نکاح کی پیش کش کی جو اس نے قبول کرلی۔