13 سالہ لڑکی کو ونی کرنے کی کوشش ناکام،سات ملزم گرفتار

October 19, 2021

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)تھانہ رتہ امرال پولیس نے 13 سالہ لڑکی کو ونی کرنے کی کوشش ناکام بنادی ۔ لڑکی کوبازیاب کراکے سات ملزموں کوگرفتارکرلیاگیا۔ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابقلڑکی کی والدہ نے پولیس کو درخواست دی کہ اس کے بیٹے شاکر کے ایک لڑکی سے مراسم تھےجس پر جرگہ میں شاکر کی بہن کو ونی کرنے کا فیصلہ ہوا،میرے تینوں بیٹوں نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر میری بیٹی کو ونی کرنے کے لئے اغواء کیا اور مجھ پر بھی تشدد کیا۔ اس درخواست پر پولیس نےکارروائی کرتے ہوۓ ونی کی گئی لڑکی کو بازیاب کروا کر دو خواتین سمیت 7 افراد کوگرفتارکرلیا۔گرفتار کئے گئے ملزموں میں مدعیہ کے بیٹے شاکر، سیف اور سلیمان، لڑکی سے شادی کا خواہشمند جعفر اس کی خالہ شریفاں، بھابی طاہرہ اور جرگہ میں شریک ارسلان شامل ہیں۔