مقبوضہ کشمیر میں خفیہ ایجنسیوں کے ماہرین تعینات

October 19, 2021


مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں آپریشن میں معاونت کے نام پر خفیہ ایجنسیوں کے ماہرین تعینات کردیے۔

پونچھ اور راجوڑی میں قابض بھارتی فورسز کا آپریشن 9ویں روز میں داخل ہو گیا ہے جبکہ سیکیورٹی کی آڑ میں جگہ جگہ ناکے لوگوں کو بلاوجہ اذیتیں دینے کا ذریعہ بن گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پلوامہ میں چند روز کے دوران اٹھائیس کشمیریوں کو ماورائے عدالت قتل کیا جاچکا ہے۔