بنگلا دیش: ہندو مذہبی تقریبات پر حملے، 450 افراد گرفتار، مقدمات درج

October 19, 2021

بنگلا دیش میں ہندو مذہبی تقریبات پر حملوں کے الزام میں 450 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ہندو مذہبی تقریبات پر حملوں کے 71 مقدمات درج ہوئے ہیں اور حملوں میں ملوث ہونے کے شبہے میں 450 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

جمعے کو بنگلا دیش میں ہندو مذہبی تقریبات پر حملے اور احتجاج کے دوران 6 افراد ہلاک ہوئے تھے۔