پاکستانی امریکن دلاور سید اہم عہدے کیلئے نامزد

October 20, 2021

امریکی صدر جوبائیڈن نے پاکستانی امریکن دلاور سید کو اسمال بزنسز ایڈمنسٹریشن کا ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر نامزد کردیا ہے۔

دلاور سید 30 برس پہلے پاکستان سے امریکا منتقل ہوئے تھے۔ دلاور سید سوفٹ وئیر، ہیلتھ کئیر اور مصنوعی انٹیلی جنس کے شعبوں کے ماہر ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دلاور سید کے نام کی توثیق ہوئی تو وہ امریکی حکومت میں اعلیٰ ترین عہدے پر تعینات پہلے مسلم امریکن ہوں گے۔

رپورٹس کے مطابق امریکی کانگریس میں ری پبلکنز نے دلاور سید کی نامزدگی میں روڑے اٹکانا شروع کردیے ہیں۔