جبران ناصر نے منشا پاشا کی سالگرہ کیسے منائی؟

October 20, 2021

پاکستان کی معروف اداکارہ منشا پاشا کو شوہر، نامور سماجی کارکن جبران ناصر کی جانب سے خوبصورت انداز میں سالگرہ کی مبارکباد دی گئی ہے۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری میں منفرد کام کرنے والی اداکارہ منشا پاشا نے اپنی 34ویں سالگرہ منائی، منشا پاشا کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی ویڈیو انسٹاگرام پر اس وقت وائرل ہے۔

اس وائرل ہوتی ویڈیو میںمنشا پاشا اور جبران ناصر نے سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔


دوسری جانب جبران ناصر نے اہلیہ، منشا پاشا کو سالگرہ کی مبارکباد دینے کے لیے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے، اہلیہ کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے اس پوسٹ کے کیپشن میںجبران ناصر نے منشا پاشا کے ساتھ محبت کا اظہار بھی کیا ہے۔

جبران ناصر نے لکھا کہ ’سالگرہ مبارک ہو، دعا ہے آپ کا سال خوشگوار، صحت مند اور کامیاب رہے۔‘

منشا پاشا کی جانب سے بھی سالگرہ کی مبارکباد دینے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر سالگرہ کی تصویریں شیئر کی گئی ہیں۔


واضح رہے کہ سماجی کارکن جبران ناصر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سنجیدہ موضوع اور معاشرتی مسائل کے لیے ہی استعمال کرتے ہیں۔

گزشتہ بڑی عید کے بعد اب جبران ناصر نے منشا پاشا کی سالگرہ کے موقع پر اُن کے ہمراہ تصویر شیئر کی ہے۔