منشیات کیس: آریان خان نے کاؤنسلنگ کے دوران حکام سے کیا کہا ؟

October 20, 2021

بھارت کے انسدادِ منشیات ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے ہاتھوں ممبئی کے ساحل پر 3 اکتوبر کو گرفتار ہونے والے آریان خان کی کاؤنسلنگ کے دوران حکام سے مکالمے کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آریان خان نے کاؤنسلنگ کے دوران حکام سے کہا کہ ’وہ ایسا کچھ کریں گے کہ جس کے لیے این سی بی کو ان پر فخر ہوگا، وہ غریبوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کریں گے اور کبھی بھی ایسا کچھ نہیں کریں گےجس کی بناء پر ان کی بدنامی ہو۔‘

خیال رہے کہ کروز شپ منشیات کیس میں بھارتی اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان سمیت دیگر ملزمان ارباز مرچنٹ اور منمون دھمیچا کی بھی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دی گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آریان خان کو ضمانت پر رہائی نہیں مل سکی ہے، جس کے نتیجے میں آریان خان کو جیل میں ہی رہنا ہوگا، آریان خان 8 اکتوبر سے ممبئی کی آرتھر جیل میں ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کی سیشن عدالت نے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی درخواستِ ضمانت مسترد کی ہے، آریان خان کے وکیل اب ضمانت کے لیے ممبئی کی ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے۔