سندھ: 60 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

October 20, 2021

سندھ میں ڈینگی وائرس تیزی سے پھیلنے لگا ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 60 افراد کی تصدیق ہوئی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں ڈینگی سے 35، حیدرآباد میں 23 اور تھرپارکر میں 2 افراد متاثر ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق اکتوبر میں اب تک سندھ میں 970 افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناح اسپتال ڈاکٹر شاہد رسول کے مطابق جناح اسپتال میں ڈینگی کے مریضوں کے لیے تمام انتظامات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نومبر میں ڈینگی کی شدت کم ہونے کا امکان ہے۔