سانحہ ماڈل ٹاؤن JIT، عوامی تحریک کے وکیل آج دلائل مکمل کریں، لاہور ہائیکورٹ

October 21, 2021

لاہور (اے پی پی)لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹائون کی دوسری جے آئی ٹی کے خلاف درخواستوں پر سماعت آج بروز جمعرات تک ملتوی کرتے ہوئے عوامی تحریک کے وکیل کو دلائل مکمل کرنے کا حکم دے دیا، عوامی تحریک کے وکیل علی ظفر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اعلی عدالتوں کے فیصلے کی روشنی میں دوسری جے آئی ٹی بن سکتی ہے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی کی سربراہی میں سات رکنی لارجر بنچ نے سانحہ ماڈل ٹان کی دوسری جے آئی ٹی کی تشکیل کیخلاف پولیس انسپکٹر رضوان قادر اور کانسٹیبل خرم رفیق کی دائر درخواستوں پر سماعت کی۔دوران سماعت عوامی تحریک کے وکیل علی ظفر نے دلائل میں موقف اختیار کیا کہ 2014میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس میں 10 افراد جان کی بازی ہار گئے۔