پی آئی اےنے ملتان سے کوئٹہ کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کردیا

October 21, 2021

کوئٹہ (آن لائن )پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز(پی آئی اے) نے ملتان سے کوئٹہ کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کردیا۔پی آئی اے حکام کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز(پی آئی اے) کی جانب سے ملتان سے کوئٹہ کیلئے 3نومبر سے فلائٹ آپریشن شروع ہوگا جوہفتے میں دودن بدھ اور ہفتہ کو ملتان سے کوئٹہ اور کوئٹہ سے ملتان کیلئے آپریشن ہوگا۔