اسٹاک مارکیٹ، مسلسل دوسرے روز بھی تیزی، 300 پوائنٹس کا اضافہ

October 22, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز بھی تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس 300پوائنٹس کے اضافے سے 45800پوائنٹس پر جا پہنچا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 39ارب روپے سے زائد کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم79کھرب روپے کے قریب جاپہنچا۔ کمپنیوں کے مثبت مالیاتی نتائج سامنے آنے پر سرمایہ کارایک بار پھر متحرک ہو گئے ہیں اور وہ نئی سرمایہ کاری کو بھی ترجیح دے رہے ہیں جس کی وجہ سے جمعرات کے روز بھی مارکیٹ میں تیزی کے اثرات نمایاں دیکھے گئے۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کے ایس ای100انڈیکس میں321.91پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس45499.46 پوائنٹس سے بڑھ کر 45821.40 پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 181.61 پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30 انڈیکس 17824.53پوائنٹس سے بڑھ کر 18006.14 پوائنٹس پر جا پہنچا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس31103.89پوائنٹس سے بڑھ کر 31279.32پوائنٹس پر بند ہوا ۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 39ارب 26کروڑ6لاکھ71ہزار932روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 78کھرب58ارب36کروڑ20لاکھ 73ہزار 369روپے سے بڑھ کر78کھرب 97ارب 62کروڑ 27لاکھ 45ہزار 301روپے ہو گیا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو 13ارب روپے مالیت کے 33کروڑ 83لاکھ 15ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو 10ارب روپے مالیت کے 30کروڑ 81لاکھ 86ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو مجموعی طور پر359کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے158کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 185میں کمی اور16کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے بینک آف پنجاب 2کروڑ55لاکھ ،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ 2کروڑ 43لاکھ ،ہم نیٹ ورک2کروڑ38لاکھ، ورلڈ کال ٹیلی کام 2کروڑ18لاکھ اور یونٹی فوڈز لمیٹڈ1کروڑ92لاکھ حصص کے سودو ں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے فلپ مورس پاک کے حصص کی قیمت میں58.00روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر833.00روپے ہو گئی اسی طرح47.54روپے کے اضافے سے ماری پیٹرولیم کے حصص کی قیمت بڑھ کر 1773.93 روپے ہو گئی جبکہ وائتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمت میں126.35روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت کم ہو کر 1558.65روپے پر آگئی اسی طرح 100.00 روپے کی کمی سے رفحان میظ کے حصص کی قیمت کم ہو کر10289.99روپے ہو گئی۔