بھارتی فورسز نے کشمیریوں کو جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے روک دیا

October 22, 2021

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی انتظامیہ کا ریاستی جبر جاری ہے اور قابض انتظامیہ نے آج بھی کشمیریوں کو جامع مسجد سری نگر میں نماز جمعہ ادا نہیں کرنے دی۔

جامع مسجد کے اطراف قابض بھارتی فورسز کی بھاری تعداد تعینات رہی، بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے نماز جمعہ کی ادائیگی روکنے کے لیے جامع مسجد کے دروازے مقفل کردیے تھے۔

بھارتی فورسز نے نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے مسجد کی طرف آنے والوں کو بھی روک دیا گیا۔