ایندھن قیمتوں میں اضافہ، فرانسیسی حکومت کا شہریوں کو افراط زر الاؤنس دینے کا فیصلہ

October 22, 2021

فرانسیسی حکومت نے عالمی سطح پر پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے پیشِ نظر اپنے شہریوں کے لیے رعایتی ادائیگیوں کا اعلان کیا ہے۔

جس کے تحت جن افراد کی ماہانہ آمدنی 2 ہزار یورو یا اس سے کم ہے، انھیں ایندھن اور توانائی کی قیمتوں میں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے خریداری میں رعایت دی جائے گی۔

اس طرح تقریباً 38 ملین فرانسیسی شہریوں کو افراط زر الاؤنس خود بخود پہنچ جائے گا، اس میں وہ لوگ بھی شامل ہوں گے جو گاڑی یا موٹر سائیکل نہیں چلاتے۔

اس حوالے سے پہلی ادائیگی کاروباری ملازمین کو دسمبر کے آخر میں کی جائے گی۔ سرکاری ملازمین، طلباء اور پنشنرز یہ الاؤنس 2022 کے اوائل میں حاصل کرسکیں گے۔