میو اورجناح ہسپتالوں کے کارڈیک سنٹروں کوبہتر بنانے کافیصلہ

October 23, 2021

لاہور ( جنرل رپورٹر ) محکمہ صحت نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مریضوں کے دباؤ کو کم کرنے کے لئے میو ہسپتال اور جناح ہسپتال میں قائم کارڈیک سنٹرز کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔