تاجدارِختم نبوت کا لایا ہوا انقلاب قیامت تک ہمارے لئے مشعل راہ ، یوسف گیلانی

October 23, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) سابق وزیراعظم پاکستان اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف مخدوم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ عالم انسانیت کی فلاح و بہبود اور کامیابی و کامرانی کے لیے تاجدارِ ختمِ نبوت ؐ کا لایا ہوا انقلاب قیامت تک ہمارے لئے مشعلِ راہ ہے وہ مرکزی انجمن انوار غوثیہ کے زیرِ اہتمام جشنِ عید میلاد النبیؐ کے سلسلے میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مُلک کو حقیقی معنوں میں ریاست مدینہ بنانے کے لیے غریبوں کی داد رسی اور اُن کی حاجت روائی کو اولیت دی جائے۔ استقبالیہ تقریب میں دربار حضرت موسیٰ پاک شہید کے سجادہ نشین مخدوم سید ابوالحسن گیلانی سید احمد مُجتبیٰ گیلانی مخدوم سید محمد زوہیب گیلانی ارکان صوبائی اسمبلی محمد ندیم قُریشی ملک سیلم لابر مخدوم غوث انور گیلانی مخدوم غوث عالمین گیلانی مخدوم غوث عالم گیلانی جماعتِ اہلِ سُنت پنجاب کے ناظمِ اعلیٰ علامہ محمد فاروق خان سعیدی پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری مُفتی عبدالقوی محمد ایوب مُغل سُلطان محمود ملک آصف محمود اخوانی اور سید اطہر حسن بُخاری ظفر اقبال صدیقی سمیت مُتعدد شخصیات نے بھی شرکت کی۔