عثمان مختار کی مہندی میں عثمان خالد بٹ اور احمد علی اکبر کا رقص

October 23, 2021

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عثمان مختار کی مہندی کی تقریب سے اداکار عثمان خالد بٹ اور احمد علی اکبر کے شاندار ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر اداکار عثمان مختار کی شادی کی تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

مختلف سوشل میڈیا پیجز پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں سے ایک ویڈیو عثمان مختار کی مہندی کی تقریب سے اداکار عثمان خالد بٹ اور احمد علی اکبر کے ڈانس کی ہے جو کہ مداحوں کی جانب سے بہت پسند کی جارہی ہے۔


صارفین کو اس ویڈیو میں عثمان خالد بٹ اور احمد علی اکبرکا ڈانس اتنا پسند آیا کہ ایک صارف نے کمنٹ میں لکھا کہ ’ ایوارڈ شو میں ان کو کیوں نہیں پرفارم کرنے دیتے، اسے پاور پیکڈ پرفارمنس کہتے ہیں۔‘

اس کے علاوہ چند اور ویڈیوز میں عثمان خالد بٹکو دولہا عثمان مختار کے ساتھ بھارتی فلم ’ جوڑواں 2‘ کے گانوں پر بھی ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔


عثمان مختار کی مہندی کی تقریب میں عثمان خالد بٹ کی تمام ڈانس پرفارمنسز کو ہی سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے ۔