جلال آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، طالبان فورسز کے 2 اہلکار ہلاک

October 23, 2021


افغان شہر جلال آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے طالبان فورسز کے 2 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق ایک اور واقعے میں افغان شہر جلال آباد ہی میں ایک گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔

بارودی سرنگ سے گاڑی ٹکرانے کے باعث ہونے والے دھماکے میں ایک بچہ جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔