پی آئی اے کا ڈرائی لیز پر ایئربیس 320 طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا

October 24, 2021

کراچی( نیوز ڈیسک)پی آئی اے کا حالیہ سال میں ڈرائی لیز پر حاصل کیا گیا دوسرا طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا ۔ یہ ایئربیس 320 طیارہ 6 سال کی لیز پر حاصل کیا گیا ہے۔ طیارہ فرانس کے شہر پرپیگنن براستہ مصر اسلام آباد پہنچا۔ پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ائر مارشل ارشد ملک نے طیارے کی شمولیت کے موقع پر ایئر لائن کارکنوں كو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ نئے اور بہتر طیاروں کے حصول سے پی آئی اے کی سروس بہتر ہوگی اور مسافروں کی خدمات میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا ۔ انہوں نے فضائی بیڑے میں طیارے کی شمولیت میں معاونت پر وزارت خزانہ اور وزارت ایوی ایشن کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔