ریسرچ سے طالبعلم مضبوط ہوتا ہے، خورشید شاہ

October 24, 2021

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہنصرت بھٹو ویمن یونیورسٹی نے ریسرچ کا اچھا کانسپٹ دیا ہے، ریسرچ سے طالبعلم مضبوط ہوتا ہے۔

خورشید شاہ نےبیگم نصرت بھٹو ویمن یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتہائی کم بجٹ میں کیسے نظام تعلیم کو بہتر کر سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نظام تعلیم بہتر کئے بغیر کیسے دنیا کا مقابلہ کر سکتے ہیں، بہتر تعلیم کے مواقع فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، سرکاری اسکولوں کیلئے 20 ہزار معیاری کرسیاں بنوائی ہیں۔

پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ دیہی علاقوں میں آئی بی اے کے زیر انتظام اسکول قائم کر رہے ہیں۔