• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ کے سب سے پرانے رولر کوسٹر کو 106 سال بعد مستقل طور پر بند کرنے کی تیاری

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

مانچسٹر: برطانیہ میں سب سے قدیم ترین رولر کوسٹر 106 سال بعد مستقل طور پر بند کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ 

ڈریم لینڈ مارگیٹ تفریحی پارک انتظامیہ کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ سب سے قدیم اور پُرکشش مقام، سینک ریلوے اب ریٹائرمنٹ کی طرف جا رہا ہے، گریڈ ٹو میں درج لکڑی کا رولر کوسٹر 1920 میں نیو یارک میں کونی جزیرے کی تقلید کی کوشش کے ایک حصے کے طور پر کھولا گیا تھا۔

اُس وقت اسے یورپ میں سب سے بڑے رولر کوسٹر کے طور پر مشتہر کیا گیا تھا اور اس کے پہلے سیزن میں تقریباً 10 لاکھ لوگوں نے سواری کا لطف اٹھایا۔

ایک صدی سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد اب پارک نے تصدیق کی ہے سینک ریلوے کو مستقل طور پر بند کر دیا جائے گا۔ 2024 میں ایک بڑی خرابی کا پتہ چلنے کے بعد سے اسے آپریشنل نہیں رکھا تھا۔

 ڈریم ورلڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسے بند کرنے کا فیصلہ مشاورت کے ایک وسیع عمل کے بعد کیا گیا ہے۔

اس سواری کو 1949 اور 1957 میں آتشزدگی کے واقعہ سے نقصان پہنچا تھا اسے 2006 اور 2015 کے درمیان آتشزدگی کے حملے کے بعد بحالی کے کام کے لیے بھی بند رکھا گیا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید
برطانیہ و یورپ سے مزید