• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صرف 15 برس کی عمر میں قریب المرگ پھوپھی کی خواہش پر میری شادی کی گئی، موشومی چٹرجی

سینئر بھارتی اداکارہ موشومی چٹرجی کا کہنا ہے کہ ان کی شادی صرف 15 برس کی عمر میں قریب المرگ پھوپھی کی خواہش پوری کرنے کے لیے کی گئی۔ واضح رہے کہ ان کی شادی 1967 میں فلم پروڈیوسر جیانتا مکھرجی کے ساتھ ہوئی تھی۔ 

78 سالہ ماضی کی معروف اداکارہ نے1967 میں بنگالی فلم بالیکا بدھو سے فلمی کیریئر کا آغاز کیا اور جلد ہی وہ شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں۔ بعد ازاں انہوں نے سپر اسٹارز راجیش کھنہ اور امیتابھ بچن کے ساتھ بھی کام کیا۔ 

تاہم، اپنے کامیاب کیریئر کے آغاز ہی میں انہوں نے ایک ایسا فیصلہ کیا جو اس وقت اداکاراؤں میں کم ہی دیکھا جاتا تھا اور انہوں نے 1972 میں پروڈیوسر  سے شادی کر لی، اس وقت وہ دسویں جماعت کی طالبہ تھیں۔ 

ایک بھارتی میڈیا ادارے سے گفتگو میں موشومی چٹرجی کا کہنا تھا کہ اس کے پیچھے ایک کہانی تھی اس فلم کے بعد میری منگنی ہوئی۔ میرے سسر اس فلم کے میوزک ڈائریکٹر تھے۔ 

اسی دوران ہمارے خاندانوں کے درمیان قریبی تعلق بن گیا۔ اس وقت ہر کوئی مجھے اپنی بہو بنانا چاہتا تھا، ہر کوئی چاہتا تھا کہ میں اس کی بیوی بنوں۔ فلم کی ریلیز کے بعد شادی کےلیے کئی رشتے آئے۔ ایسے میں قریب المرگ پھوپھی نے سسر سے درخواست کی کہ اس کی شادی ان کی زندگی میں کردی جائے، جس پر یہ رشتہ طے ہوا۔

یاد رہے کہ موشومی چٹرجی بنگالی اور ہندی کی معروف ہیروئن رہی ہیں اور اپنے زمانے کی انتہائی مہنگی اداکارہ تھیں۔ حال ہی میں وہ 2025 کی بنگالی فلم آری میں نظر آئیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے شوجیت سرکار کی مشہور فلم پیکو میں دپیکا پڈوکون کی خالہ کا کردار ادا کیا تھا۔ اس فلم میں امیتابھ بچن اور عرفان خان بھی مرکزی کرداروں میں تھے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید