• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں بزرگ شہریوں کو ایندھن کی مد میں 200 پاؤنڈ فراہم کیے جائیں گے

فوٹو: برطانوی میڈیا
فوٹو: برطانوی میڈیا 

برطانوی محکمہ ورک اینڈ پنشن (ڈی ڈبلیو پی) نے تصدیق کی ہے کہ 80 سال سے کم عمر ریاستی پنشنرز کو موسمِ سرما کے ایندھن کے اخراجات میں مدد کے لیے 200 پاؤنڈ کی خودکار ادائیگیاں کی جائیں گی۔

یہ ادائیگیاں انگلینڈ اور ویلز میں اہل پنشنرز کو نومبر سے فراہم کی جائیں گی، جو نومبر اور دسمبر کے دوران خودکار نظام کے تحت ان کے اکاؤنٹس میں منتقل ہوں گی۔

اہلیت کے معیار کے مطابق وہ افراد جو 27 جون 1960 سے پہلے پیدا ہوئے ہیں، اس اسکیم کے لیے اہل ہوں گے۔ اندازوں کے مطابق موسم سرما میں ایندھن کا خرچ عام طور پر 100 سے 300 پاؤنڈ کے درمیان ہوتا ہے، جس کے پیش نظر حکومت نے 200 پاؤنڈ کی امدادی رقم مقرر کی ہے۔

حکام کے مطابق اگر کسی شخص کو پنشن کریڈٹ، یونیورسل کریڈٹ، یا آمدنی سے متعلق ایمپلائمنٹ اینڈ سپورٹ الاؤنس (ای ایس اے) ملتا ہے تو اس کی ادائیگی کی رقم مختلف ہو سکتی ہے۔

اکتوبر یا نومبر میں اہل پنشنرز کو خطوط بھیجے جائیں گے، تصدیق کے بعد رقم سال کے اختتام سے قبل ادا کی جائیگی، اگر کسی اہل امیدوار کو خط موصول نہیں ہوتا تو 27جنوری سے قبل وہ متعلقہ حکام سے رابطہ کرسکتا ہے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید