ن لیگ کی ساہیوال، پاکپتن میں مہنگائی کیخلاف ریلیاں

October 24, 2021

مسلم لیگ ن نے مہنگائی کے خلاف ساہیوال اور پاکپتن میں ریلیاں نکالیں۔

ریلیوں میں شریک لیگی کارکن مہنگائی اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔

ساہیوال میں مسلم لیگ ن نےجوگی چوک سے صدر چوک تک مہنگائی کے خلاف ریلی نکالی۔

ریلی کی قیادت ایم پی اے ملک ندیم کامران نے کی، ریلی کے شرکاء مہنگائی کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے۔

ان کا کہنا تھا حکومت نے عوام کا جینا محال کردیا ہے، حکمرانوں نے عوام کے منہ کا نوالا تک چھین لیا ہے۔

ندیم کامران نے مزید کہا کہ حکمران آئی ایم ایف کے ایجنڈے پر کام کرتے ہوئے ملک کو دیوالیہ کر رہے ہیں۔

پاکپتن میں بھی لیگی ایم این اے میاں احمد رضا مانیکا کی زیرقیادت ساہیوال روڈ سےجوگی چوک تک ریلی نکالی گئی۔

ریلی میں شریک لیگی کارکن مہنگائی اور حکومت مخالف نعرے بازی کرتے۔