چین : سرحدوں کی نگرانی کا نیا قانون نافذ

October 25, 2021

کراچی(نیوزڈیسک) چین نے ہفتے کو ایک قانون منظور کیا ہےجس کے تحت سرحدوں کے تحفظ کو مزید مستحکم کیا جائے گا، جبکہ چین کی بھارت سے سرحدوں پر کشیدگی جاری ہے دوسری طرف ا فغانستان اور جنوب مشرقی ایشیا سے کورونا وبا کے دباؤمیں ہے۔نئے قانون سے سرحدوں کے تحفظ کے بارے میں بنیادی تبدیلی نہیں آئی گی تاہم نئے قانون سے چین کی خود اعتمادی جھلکتی ہے۔ چین پڑوسی ممالک خاص طور پر افغانستان کی سرحد کی باریک بینی سے نگرانی کررہاہے جہاں طالبان کی اگست میں حکومت بنی ہے۔ دوسری طرف چین کی 2020سےہمالیہ کے پہاڑوں پر بھارت سے کشیدگی چل رہی ہے۔