سونے کی قیمت میں 600 روپے فی تولہ اضافہ

October 26, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گولڈ مارکیٹ، سونے کی قیمت میں600روپے فی تولہ کا مزید اضافہ ، تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 9ڈالر فی اونس کے اضافے سے 1793ڈالر سے بڑھ کر 1802ڈالر فی اونس ہو گئی ہے جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت600روپے فی تولہ کے اضافے سے ایک لاکھ27ہزار800روپے فی تولہ اور10گرام سونے کی قیمت 515روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 9ہزار568روپے ہو گئی ہے تاہم چاندی کی قیمت 1470روپے فی تولہ پر برقرار رہی۔