بھارتی کرکٹر پانڈیا ان فٹ ہوگئے

October 26, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کندھے میں چوٹ کا شکار ہوگئے ہیں۔ ان کی ٹیم میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے ۔ پاکستان کے خلاف بیٹنگ کے دوران انکے ہاتھ میں چوٹ لگ گئی تھی۔ وہ فیلڈنگ کرنے بھی نہیں آئےان کی جگہ ایشان کشن میدان پر اترے تھے۔ میچ کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاںکندھے کا سی ٹی اسکین کیا گیا ہے۔