صنعتی زونز کی بیوٹی فیکیشن ناگریز ہے ،سید ظفر علی شاہ

October 26, 2021

پشاور (جنگ نیوز ) سمال انڈسٹریز ڈویلپمنٹ بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر سید ظفر علی شاہ نے کہا ہے کہ تمام صنعتی زونز کی بیوٹی فیکیشن ضروری ہے صنعتی زونز میں شجر کاری کو بھی ترجیح دی جائے تاکہ ماحولیاتی آلودگی میں صنعت کو مورد الزام نہ ٹھہرایا جائے انڈسٹریل اسٹیٹ میں تجاوزات کا خاتمہ ناگریز ہے۔ اس کی ابتدا اپنے گھر سے کی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سمال انڈسٹریز اسٹیٹ پشاور کادورہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پہ ان کے ہمراہ ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر نعمان فیاض ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر صاحبزادہ زوالفقار علی اور دیگر افسران بھی موجود تھے ایم ڈی ایس آئی ڈی بی سید ظفر علی شاہ نے کہا کہ کوشش کی جائے کہ 13 صنعتی زونز کی اپنی ایک پہچان ہو اس کے لیے لائحہ عمل طے کیا جائے اس سلسلے میں صنعت کاروں کو بھی تعاون اور اپنا ایک فعال کردار ادا کرنا چاہیے