شعیب اختر نے پاک فوج کے جوانوں کی جشن مناتے ویڈیو شیئر کردی

October 26, 2021

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کیخلاف تاریخی فتح پر جہاں ہر پاکستانی نے اپنے اپنے انداز سے جیت کا جشن منایا وہیں پاک فوج کے جوانوں نے بھی پاکستان کی جیت پر خوب جشن منایا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان کی فتح پر وردی میں ملبوس جوانوں کو جشن مناتے دیکھا جاسکتا ہے۔


ویڈیو شیئر کرتے ہوئے شعیب اختر نے لکھا کہ اسٹائل سے جشن مناتے ہوئے، ساتھ ہی انہوں نے ’پاک آرمی‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

خیال رہے کہ اتوار کو کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی ناقابل شکست نصف سنچریوں کی بدولت پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنے حریف سے پہلی بار فتح حاصل کی۔