کاروباری اداروں کو ڈیجیٹل شناخت کے فوائد سے آگاہی کے لئے ورکشاپ

October 27, 2021

اسلام آباد(اے پی پی)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور جی ایس ایم اے نے پی ٹی اے آڈیٹوریم میں ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا جس کا مقصد صارفین اور کاروباری اداروں کو ڈیجیٹل شناخت کے فوائد سے آگاہ کرنا تھا تاکہ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کی راہیں ہموار کی جا سکیں۔ ورکشاپ میں پی ٹی اے کے سینئر افسران ، تمام موبائل آپریٹرز اور عالمی کلاؤڈ کمیونیکیشن پلیٹ فارم انفوبپ کے نمائندوں نے شرکت کی۔ورکشاپ کے دوران جی ایس ایم اے اور انفوبپ کے اسپیکرز نے موبائل شناخت کی اہم ضروریات اور افعال کو پیش کیا جس میں صارفین کے ڈیٹا کی حفاظت کے لیے بہتر حفاظتی اقدامات کے معاملات پر توجہ مرکوز کی گئی۔سیشن کے بعد شرکاء کے درمیان بات چیت اور رائے کا تبادلہ خیال ہوا ۔