بزنس کمیونٹی کے لئے مربوط بینکنگ نظام کے قیام کا مطالبہ

October 27, 2021

پشاور(اے پی پی)سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائمقام صدر عمران خان مہمند نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وسطی ایشیاء کی ریاستوں کےساتھ باہمی تجارت کے فروغ کےلئے ایک مربوط اور باقاعدہ بینکنگ نظام کو قائم کیا جائے جس سے نہ صرف تاجر اور کاروباری طبقہ کو درپیش مشکلات کا ازالہ ہوگا بلکہ ملکی مصنوعات کی ایکسپورٹ میں اضافہ ہوگا اور ملک کی معاشی استحکام اور خوشحالی آئے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سرحد چیمبر میں وسطی ایشیاءکے ممالک ساتھ تجارت کی راہ میں درپیش مسائل کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ہے اجلاس کے شرکاءنے پاک افغان باہمی تجارت سمیت وسطی ایشیاءکی ریاستوں کے ساتھ ایکسپورٹ میں درپیش مسائل کی نشاندہی کی اور ان کے فوری و دیرپا حل کےلئے مختلف تجاویز و سفارشات پیش کیں۔ سرحد چیمبر کے قائمقام صدر عمران خان مہمند نے اس بات پر زور دیا کہ وسطی ایشیاءممالک کے ساتھ باہمی تجارت کو مزید فروغ دینے کے لئے وی باک سسٹم کو مزید موثر و فعال بنایا جائے۔