ملزم کو حوالات سے باہر بٹھانے پر ایس ایچ او لوہاری گیٹ اور اے ایس آئی معطل

October 27, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر)سی پی او ملتان منیر مسعود مارتھ نے تھانے میں وڈیو بنانے اور ملزم کو حوالات سے باہر بٹھانے پر ایس ایچ او لوہاری گیٹ اور ایک اے ایس آئی کو معطل کردیا ۔پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے بچی کے اغوا کی ایف آئی آر میں نامزد ملزم کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کیا مگر اسکی تھانے میں گفتگو کی وڈیو وائرل ہوگئی جبکہ اس سے مختلف لوگ ملاقات بھی کرتے رہے ۔شکایت پر سی پی او ملتان نے ایس ایچ او لوہاری گیٹ فیصل کو معطل کردیا ہے۔اسماعیل کو ایس ایچ او لوہاری گیٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔