جامعہ کراچی، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

October 28, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے جامعہ کراچی میں بدھ کے روز یوم سیاہ منایا گیا اور آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن جامعہ کراچی اور پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ حکومت پاکستان کے اشتراک سے جامعہ کراچی میں انتظامی عمارت تا آزادی چوک پیس واک بھی کی گئی،جس میں جامعہ کراچی کے،رجسٹرار،مختلف شعبہ جات کے صدور، اساتذہ اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔